ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں ودھان پریشد انتخابات کے لئے 238پولنگ بوتھ کی تشکیل : کل 2929ووٹرس

اترکنڑا ضلع میں ودھان پریشد انتخابات کے لئے 238پولنگ بوتھ کی تشکیل : کل 2929ووٹرس

Mon, 29 Nov 2021 20:11:13    S.O. News Service

کاروار :29؍نومبر(ایس اؤ نیوز) 10دسمبر کو اترکنڑا ضلع میں ہونے والے ودھان پریشد انتخابات کے لئے 238پولنگ بوتھ تشکیل دئیے گئےہیں جن میں 28شدید حساس پولنگ بوتھ ہونےکی ڈی سی ملئی مہیلن نے جانکاری دی ۔

پریس کانفرنس میں ڈی سی نے بتایا کہ اترکنڑا ضلع میں 1394مرد، 1535خواتین سمیت کل 2929رائے دہندگان ہیں۔ گرام پنچایت میں 1236مرد، 1413خواتین سمیت کل 2649ووٹر ہیں تو شہری میونسپالٹی ، میونسپالٹی اور پٹن پنچایت میں 158مرد، 122خواتین سمیت کل 280ووٹر ہیں۔ ضلع میں کل 11مقامی ادارے ہیں ، 227گرام پنچایت ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ووٹنگ مقامی عوامی اداروں میں ہی ہوگی ۔ صبح 8بجے سے شام 4بجے تک اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنےکا موقع دیاگیا ہے۔ متعلقہ تعلقہ جات میں مسٹرنگ اور ڈی مسٹرنگ مراکز قائم کئےگئے ہیں۔ 14دسمبر کو کاروار میں ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ پولنگ بوتھ افسروں اور عملے کو 30نومبر اور 4دسمبر کو دو مرحلوں میں تربیت دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈی سی ایچ کےکرشنا مورتی موجود تھے۔


Share: